the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
محقیقین کے مطابق صرف ایک رات کی ادھوری نیند دفتر میں لڑائی اور خراب رویے کا سبب بن سکتی ہے۔ حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم نیند کی وجہ سے اربوں کا نقصان ہوتا ہے۔ اس نئی تحقیق کے مطابق نیند پوری نہ ہونے کے باعث کام کرنے والے افراد تھکے ہوئے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ غیر ارادی طور پر 'بے ضرورت' کام کر بیٹھتے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا کہ کم نیند کی وجہ سے لوگوں میں قوت ارادی کم ہو جاتی ہے اور ان کا صبر کا پیمانہ جلدی لبریز ہو جاتا ہے۔ ہالینڈ کی ایراسمس یونیورسٹی کے راٹرڈیم سکول آف مینیجمینٹ کی محقق لاؤرا جئورج نے کہا کہ 'دفتر میں خراب رویے کے وجہ وہ مطلبی پن ہے جو کم



قوت ارادی کی وجہ سے بڑھ جاتا ہے۔

' اس کم قوت ارادی کے باعث لوگ دفتر میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں اور دفتروں میں چوری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ لاؤرا جئورج نے کہا کہ اس تحقیق سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کم نیند کے باعث ایسا نا مناسب رویہ کسی شخص کی فطرت میں نہیں ہوتا 'اور ایک ہی شخص میں ہر دن مختلف رویہ ہو سکتا ہے'۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کم سونے والے افراد کو دفتر میں ناکامی کا خوف رہتا ہے اور اس کے وجہ سے کام پر ان کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ اس سے پہلے بھی ایسی تحقیقی رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں جن کے یہ دیکھا گیا کہ کم سونے کے بعد لوگوں میں درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.